کراچی میںبھتہ مافیانے تاجروںکی زندگی اجیرن کردیخالدپرویز
بدترین معاشی صورتحال کوبجلی بحران کے بعداسٹریٹ کرائمزسنگین سے سنگین تربنارہے ہیں۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویزنے کہاہے کہ بدترین معاشی صورتحال کوبجلی بحران کے بعدبھتہ خوری اوراسٹریٹ کرائمزسنگین سے سنگین تربنا رہے ہیں،تاجروںمیںعدم تحفظ کااحساس بڑھ رہاہے اورسرمایہ کاری میںکمی آرہی ہے،فیکٹریاں اورکارخانے بند ہورہے ہیں،بیروزگاری بڑھ رہی ہے جولمحہ فکریہ ہے،کراچی میںبھتہ خوراور پرچی مافیانے تاجروںکی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔
لاہور میںکچھ عرصہ سے مارکیٹوں میں گن پوائنٹ پر لوٹنے، پرس چھیننے، موبائل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، کوئٹہ اور پشاور میں لوٹ مار اوربد امنی عروج پر ہے اورحکومت اصلاح احوال کی بجائے بیان،بیان کھیل رہی ہے۔
خالد پرویز نے کہا ان جرائم پیشہ افراد کو مقامی انتظامیہ او ر پولیس کی سرپرستی حاصل ہے، ورنہ یہ کھلے عام دندناتے نہ پھر رہے ہوتے،انھوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت ان جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے، ان کاتعلق کسی بھی گروہ سے ہو انھیںکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔