محکمہ خوراک سندھ کا 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو دینے کا فیصلہ

فی الوقت 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے جو صوبے کی کھپت سے کافی زیادہ ہے۔

فی الوقت 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے جو صوبے کی کھپت سے کافی زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاق سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی برآمد کی اجازت بھی طلب کر لی ہے۔


گندم کی برآمد کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں سندھ حکومت آئندہ سیزن میں گندم کی بڑے پیمانے پر خریداری نہیں کرسکے گی۔ محکمے کے پاس فی الوقت 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جو صوبے کی کھپت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خوراک سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر نواز شیخ نے روزنامہ ایکسپریس بتایا کہ قحط سالی کے شکار ریگستانی علاقوں میں مفت گندم کی فراہمی کے باوجود صوبے کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔
Load Next Story