امریکا میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

طیارہ 143 مسافروں کو لے کر لاس اینجلس سے ٹیكساس جارہا تھا

طیارہ 143 مسافر وں کو لے کر لاس اینجلس سے ٹیكساس جارہا تھا. فوٹو: ایکسپریس نیوز


امریكا میں دہشت گردی كے خطرے كے باعث مسافر طیارے كو ہنگامی لینڈنگ كرنا پڑی.

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ٹیلی فون پر طیارے میں بم حملے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ دھمکی کے باعث طیارے کے 143 مسافر اور جہاز کے عملے کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد اس کو پرواز کے لیے کلئیر قراردے دیا، طیارہ لاس اینجلس سے ٹیکساس جارہا تھا۔

Load Next Story