مئیرکراچی وسیم اختر کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے گھر پر فائرنگ
کچھ عرصے سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں، عمران احمد
مئیر وسیم اختر کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور سابق ڈائریکٹر سٹی وارڈن عمران احمد کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے دستگیر میں نامعلوم افراد نے مئیر کراچی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن عمران احمد کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردیں۔
عمران احمد نے بتایا کہ کچھ عرصے سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کی درخواست بھی پولیس کو بھی دی ہے، ڈائریکٹر سٹی وارڈنز کی حیثیت سے 300 گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی تھی اور 80 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا تھا، ممکنہ طور پر یہ بھی فائرنگ کی وجہ ہوسکتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے، معاملے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں اور فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔