دبئی میں امام الحق کی انگلی کا کامیاب آپریشن

اوپنر کو دبئی کے مقامی اسپتال میں آپریشن کے بعد تھوڑی دیر نگہداشت میں رکھنے کے بعد فارغ کردیا گیا

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کا متحدہ عرب امارات میں آپریشن ہوگیا۔

دبئی کے مقامی اسپتال میں آپریشن کے بعد امام الحق کو تھوڑی دیر نگہداشت میں رکھنے کے بعد فارغ کردیا گیا، ٹیم منیجمنٹ کے مطابق امام الحق ہوٹل کے کمرے میں واپس آکر آرام کررہے ہیں، انہیں منگل کو دبئی سے وطن واپس روانہ کردیا جائے گا، یہاں آرام کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کا میڈیکل پینل زخم کا جائزہ لینے کے بعد بحالی پروگرام وضع کرے گا۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16 اکتوبر کو ابوظبی میں شروع ہوگا، امام الحق کا خلا پر کرنے کیلیے فخرزمان کو یواے ای ہی روک لیا گیاہے، محمد حفیظ کے ساتھ اظہر علی سے بھی اننگز کا آغاز کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا۔
Load Next Story