آسٹریلیا کےخلاف ٹی 20 سیریز ٹیم کی تشکیل کیلیے مشاورت مکمل کرلی انضمام الحق
ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، چیف سلیکٹر
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔ مشاورت کافی حد تک مکمل کر چکے ہیں۔
لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران انضمام الحق نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ اچھی کھیلنے پر تعریف ہوتی ہے۔ ایشیا کپ میں بری پرفارمنس ہوئی جس پر تنقید ہونا ہی تھی۔ دبئی ٹیسٹ میں میچ ڈرا نہیں ہونا چاہیے تھا پہلے ٹیسٹ میں لڑکوں نے محنت کی مگر آسٹریلیا بھی اچھا کھیلی، کریڈٹ مہمان ٹیم کو بھی جاتا ہے، ہمارے باولرز نے جان ماری ۔ سرفراز الیون نے بہتر کھیل پیش کیا، خاص طور پر حفیظ اور حارث سہیل نے زبردست بیٹنگ کی،باقی بھی اچھا کھیلے۔ یاسر شاہ نے زیادہ وکٹ نہیں لیے۔ اس سے زیادہ اچھی بولنگ کی توقع تھی ، وہ ان وکٹوں پر ہمارا مین بولر ہے۔ یقین ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں وہ اہم کردار ادا کرے گا۔
فاسٹ بولر محمد عباس کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اس نے دونوں اننگز میں شاندار اسپیل کیے۔ خاص طور پر دبئی کی کنڈیشنز میں ایسی عمدہ بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ابھی وہ ٹیسٹ میچز میں زبردست پرفارم کررہا ہے۔ انگلینڈ میں ورلڈکپ کھیلنا ہے۔ وہ ہمارے پلان میں شامل ہے۔ انشااللہ عباس انگلش کنڈیشنز میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جو پرفارمنس دے گا اسے بالکل دیکھا جائے گا امام الحق اچھی فارم میں تھا ، افسوس وہ ان فٹ ہوا ہے۔ انجری بھی کھیل کا حصہ ہے۔ امید ہے کہ جلد فٹ ہوکر کھیلنا شروع کرے گا۔
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں لاہور قلندر بھی حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں ۔ہر صفائی اور گرین پاکستان مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ عوام کو اس حوالے سے شعور دیں گے ۔ صفائی کا سب لوگ خود سے خیال رکھیں ۔یہ ملک ہم سب کا گھر ہے خود صاف رکھنا ہوگا۔