این آئی سی ایل میں لوٹا گیا پیسہ قوم کا ہے جیسے ہولیکرآئیں چیف جسٹس

محسن وڑائچ کاپاسپورٹ منسوخ کیاجائے،جسٹس جواد، ایف آئی اے کی پیش...

محسن وڑائچ کاپاسپورٹ منسوخ کیاجائے،جسٹس جواد، ایف آئی اے کی پیش کردہ رپورٹ مسترد۔ فوٹو: فائل

این آئی سی ایل میں کرپشن کے حوالے سے ایف آئی اے نے اب تک کے اقدامات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اعظم خان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ محسن وڑائچ کا پاسپورٹ بلیک لسٹ ہو چکا ہے، اب وہ کسی ملک کا پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتے، جسٹس جوادایس خواجہ نے کہا اس وقت ملزم کے ہاتھ میں جو پاسپورٹ ہے اسے منسوخ کیا جا ئے تو اگلے دن وہ پولیس کی تحویل میں ہوگا۔

فاضل جج نے کہا ایف آئی اے نے گزشتہ بیس مہینے سے ذمے داروںکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی ان کیخلاف ثبوت دیے۔ فاضل جج نے کہا کیا سارے بڑے ایف آئی اے کی دسترس سے باہر ہیں؟چیف جسٹس نے کہا ملک و قوم کی دولت لوٹی گئی ہے اور عدالت اس کی وصولی چاہتی ہے۔آئی این پی کے مطابق عدالت نیاس کیس کے مرکزی کردار محسن وڑائچ کی جلدگرفتاری کاحکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ محسن وڑائچ کیخلاف کیا کارروائی ہوئی، اسکینڈل میں لوٹا گیا پیسہ قوم کا ہے، جیسے ہو، اسے واپس لے کر آئیں ۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق فاضل بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکو فوری طور پر تنخواہوںکی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور سیکریٹری صحت،خزانہ، اے جی پی آر اور پلاننگ کمیشن سے آج حکم پر عملدرآمدکی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ڈپٹی اٹارنی جنرل علیم عباسی نے عدالت کو بتایا وفاقی حکومت نے13اگست کو اس سہ ماہی کے فنڈز صوبوںکو جاری کر دیے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وفاق کی طرف سے فنڈز جاری ہونے کے بعد اس کی تقسیم صوبوںکی ذمے داری ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا رقم راستے میںکہاں گئی اس کا پتہ لگایا جائے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا جن لوگوں نے تنخواہیں جاری نہیںکیں ان کی تنخواہیں بندکی جائیں، فاضل جج کا کہنا تھا سب کی تنخواہیںعید سے پہلے جاری ہونی چاہئیں ورنہ عیدکے بعد بہت سارے لوگوںکی تنخواہ بند ہو جائے گی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا یہ فارمولا پنجاب میں بہت کا میاب رہا۔این این آئی کے مطابق چیف جسٹس نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکو آج ( جمعہ ) تک تنخواہوںکی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رقم وفاق سے چلی جاتی ہے لیکن صوبوں میں بیٹھے بابوتنخواہیں روک لیتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story