کامرہ حملہ سیاستدانوں اور انٹیلی جنس کی کوتاہی ہے ندیم افضل چن
کسی کی نیت پر شک نہیں لیکن استعداد نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں،ائیرمارشل(ر)مسعوداختر
لاہور:
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے کہاہے کہ کامرہ ایئر بیس پر حملہ اور کوہستان میں بسوں سے اتار کر 25 افراد کی ہلاکت کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ۔پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میں بطور پارلیمنٹیرین کہتا ہوں کہ اس میں سیاستدانوں اور انٹیلی جنس اداروں کی کوتاہی ہے ۔
ہم ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں اپنا سکے کہ کیا ہم نے امریکا کے ساتھ رہنا ہے یا پھر اس کو چھوڑنا ہے ۔ہم امریکا کے لیے اپنے لوگوں کو مروارہے ہیں لیکن ہمیں آج تک کوئی کلیئر بریفنگ ہی نہیں دی گئی۔