ملک میں سالانہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے وائس چیئرمین نیپرا

حکومت بجلی پر394 ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہےجب کہ 594ارب روپے کا سرکلرڈیٹ ہے،وائس چیئرمین نیپرا

حکومت بجلی پر394 ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہےجب کہ 594ارب روپے کا سرکلرڈیٹ ہے، وائس چیئرمین نیپرا۔ فوٹو: فائل

وائس چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔


سینیٹرزاہدخان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کےاجلاس میں چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ آئیسکوسے 2کروڑ، لیسکو سے 3 ارب، کیپکوسے 71کروڑ، پیسکو سے 99 لاکھ، نیپکوسے 5 ارب، کیسکوسے پونےدوارب اورحیسکوسے 3 ارب 70کروڑکی بجلی چوری ہوتی ہے، وائس چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی پر394 ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہےجب کہ 594ارب روپے کا سرکلرڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجلی کی چوری روکنےکےلیے کارروائی کریں۔

چیئرمین واپڈا راغب شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ داسو ڈیم سے ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک ایک ہزار ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تربیلا توسیعی منصوبے کا چوتھا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے جب کہ ایک ارب 40 کروڑ سےتعمیر ہونے والے مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی تاہم اس پر کام ابھی ٹیسٹنگ مراحل پر ہے، قائمہ کمیٹی کومتبادل توانائی بورڈ کےحکام نےبتایا کہ 47 میں سے 27 پراجیکٹس کےاپ فرنٹ ریٹس پرکمپنیاں رضامند ہیں لیکن وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنےذمہ کا کام پورانہیں کررہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story