بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام عائد

راہول جوہری جس سیٹلائٹ چینل میں پہلے کام کرتے تھے وہاں پر انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، نامعلوم خاتون کا الزام

راہول جوہری جس سیٹلائٹ چینل میں پہلے کام کرتے تھے وہاں پر انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، نامعلوم خاتون کا الزام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:
بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری بھی 'می ٹو' مہم کی زد میں آگئے۔

کسی نامعلوم خاتون نے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے الزام عائد کیاکہ جوہری جس سیٹلائٹ چینل میں پہلے کام کرتے تھے وہاں پر انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس الزام کے بعد بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے جوہری سے وضاحت طلب کرلی ہے۔


واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو کورواں ماہ سنگاپور میں شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں شرکت بھی کرنا ہے۔

 
Load Next Story