بہتر نتائج کیلیے مصباح خود پلیئرز ڈھونڈیں شعیب اختر

نئے کھلاڑی ضرور لائیں لیکن جو پہلے ہیں ان کے متبادل تو تلاش کرلیں، پیسر

نئے کھلاڑی ضرور لائیں لیکن جو پہلے ہیں ان کے متبادل تو تلاش کرلیں، پیسر فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹارفاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم بنانی ہے تو مصباح کو خود کرکٹرز ڈھونڈنے ہونگے، عمران خان جیسا کپتان بن کر ہی کوئی نتیجہ قوم کو دیا جاسکتا ہے۔

چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ جن سینئرز کو ٹیم سے نکالا گیا، ہمارے پاس ان کے متبادل کھلاڑی نہیں تھے، نئے کھلاڑی ضروری لائیں مگر پہلے جوہیں انکے متبادل تو تلاش کرلیں، نجی ٹی وی پر چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سابق پیسر نے کہا کہ بورڈ میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے برسوں سے بیٹھے ہیں، انکی جگہ معین خان، اور راشد لطیف وغیرہ کو لایا جائے۔




بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت پر بھی اتنا ہی دباؤہوگا جتنا پاکستان پرہوگا اور پاکستان کی ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے، انھوں نے مزید کہا کہ روایتی حریف سے میچز ہمیشہ سے بہت زیادہ دباؤ والے ہوتے ہیں لیکن اگر پاکستان نے دباؤ کا سامنا عمدگی سے کرلیا تو فاتح بن کر میدان سے لوٹ سکتی ہے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اچھا وکٹ کیپر تلاش کرنے کیلیے سابق کرکٹرز راشد لطیف اور معین خان کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔
Load Next Story