پاک فضائیہ کی تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع تھی
وزارت داخلہ نے رپورٹ دی تھی کہ پنجابی طالبان کا گروپ منصوبہ بندی...
وزارت داخلہ نے دو ہفتے پہلے ہی پاک فضائیہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اِس سلسلے میں 2 اگست کو نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس اور ڈی جی رینجرز پنجاب کو ایک مراسلہ بھیجا تھا۔
جس کے مطابق پنجابی طالبان سے تعلق رکھنے والا قاری یاسین گروپ لاہور میں پاک فضائیہ کی تنصیبات اور ایئربیسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد 27 یا 28 رمضان المبارک کو کارروائی کرسکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے پاک فضائیہ کی تنصیبات سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے مناسب اقدامات کی ہدایت کی تھی۔