فیڈرر کی17 گرینڈ سلم ٹرافیاں میرا ہدف نہیں نڈال
ومبلڈن گراس کورٹ میں چند ابتدائی راؤنڈ جیتنا میرے لیے اہم ہوگا، اسپینش اسٹار
لاہور:
اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کہنا ہے میں نے راجرفیڈرر کے 17 گرینڈ سلم ٹائٹل کو اپنا ہدف نہیں بنایا ہے۔
نڈال نے گذشتہ دنوں فرنچ اوپن کی صورت کیریئر کی 12ویں ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنائی ہے، آل ٹائم گرینڈ سلم فاتحین میں نڈال اس وقت تیسری پوزیشن میں سابق آسٹریلوی پلیئر روئے ایمرسن کے شریک بنے ہوئے ہیں، انھوں نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میرا متاثرہ گھٹنا کھیل میں واپسی کے بعد میرے لیے تکلیف کا دوبارہ سبب نہیں بنا، تاہم میں آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اسپیشلسٹ سے اس کا معائنہ کراؤں گا۔
فرنچ اوپن میں ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے بعد نڈال کی نگاہیں اب یقینی طور پر ومبلڈن میں تیسری مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہوں گی،تاہم عمدہ فارم میں ہونے کے باوجود ومبلڈن میں ٹائٹل کیلیے خود کو فیورٹ خیال کرنے سے گریزاں ہیں، انھوں نے کہا کہ میں فرنچ اوپن کے بعد اب براہ راست گراس کورٹس پر کھیلنے کیلیے ومبلڈن میں شرکت کروں گا، میں نے سوئٹزرلینڈ کے ہال ایونٹ میں شرکت نہیں کی ہے، میں چاہوں گا کہ وہاں پر بھی عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھ پاؤں، گراس ایونٹ پر ابتدائی چند راؤنڈ کلیئر کرنے کے بعد آگے کا سوچوں گا۔