موبائل فون چھیننے پر شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر
موبائل واپس مانگنے پر شیخ رشید اور ان کے گارڈز نے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دیں، درخواست گزار
نجی ٹی وی کے رپورٹر نے موبائل فون چھیننے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ رات ضمنی انتخابات کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے موبائل فون چھیننے پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
تھانہ سٹی راولپنڈی میں رپورٹر اکرام اللہ جوئیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں بیان دیا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کی رات لال حویلی میں شیخ رشید کے بھتیجے کی جیت کی خوشی میں منائے جانے والے جشن کی ویڈیو بنا رہا تھا، کہ شیخ رشید اور ان کے نجی گارڈز آئے اور انہوں نے موبائل فون چھین لیا۔
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ شیخ رشید کو درخواست بھی کی گئی کہ میں ایک رپورٹر ہوں اور اپنے دفتر میں ضروری رپورٹس بھیجنی ہیں لیکن شیخ رشید اور ان کے گارڈز نے موبائل واپس کرنے کے بجائے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔