پی ٹی وی ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ قائم
ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینئر افسران سے ہوگا، وزیر اطلاعات
پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں 2008 کے بعد بھرتی ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ کے قیام کی ہدایت کردی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین رکنی بورڈ ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کی زیر سرپرستی کام کرے گا اور ڈگریوں کی تصدیق کا عمل 1 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہوگا۔ ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینئر افسران سے ہوگا، جن کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوئی اور جعلی ثابت ہوئیں، وہ وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایسے افراد کو ملازمت پر رکھا انہیں بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔