وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی
حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوٴس کی گاڑیاں نیلام کی جارہی ہیں
حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
17 اکتوبر کو وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیاں فروخت کی جائیں گی جن میں بلٹ پروف اور نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔ گاڑیوں کا معائنہ کل وزیر اعظم ہاؤس کی پارکنگ ایریا میں کیا جاسکے گا جب کہ نیلامی کا آغاز 17 اکتوبر بدھ کی صبح 11 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام
بلٹ پروف گاڑیوں میں ایل آئی 760، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر ، لکسس جیپ، ایکس بی ڈبلیو شامل ہیں۔ نان بلٹ پروف مرسیڈیز، لیکسس جیپ، مٹسوبشی پجارو، لانسر، نسان جیپ، شروکی جیپ اور ٹویوٹا کرولا بھی نیلامی کا حصہ ہوں گی۔
محکمہ کسٹمز اور ایف بی آر کو ان گاڑیوں کی نیلامی کا کام سونپا گیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23 لاکھ روپے میں نیلام
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی تھیں جب کہ 8 بھینسیں 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کی گئی تھیں۔