چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند سیکڑوں ٹرک پھنس گئے
مذاکرات کے بعد سرحد پر دونوں جانب صرف پیدل افراد کو آنے جانے کی اجازت ہے تاہم سیکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں
پاک افغان چمن بارڈر پر واقع باب دوستی دوسرے روز بھی بند رہا جس کے باعث سیکڑوں ٹرک پھنس گئے صرف پیدل افراد کو آنے جانے کی اجازت دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم باب دوستی پر افغان فورسز کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح 8 بجے باب دوستی گیٹ کھولنے کی کوشش کی تو افغان فورسز نے گیٹ کھولنے سے انکار کردیا، باب دوستی گیٹ کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہوگئی ہے اور سرحد پار افغان حدود میں تازہ پھلوں کے سیکڑوں ٹرک کھڑے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سیکیورٹی حکام کے چمن سرحد باب دوستی پر مذاکرات جاری ہیں صرف پیدل افراد کو آنے جانے کی اجازت ہے تاہم مال بردار ٹرک کی آمدورفت بدستور معطل ہے۔
یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی جاری ہے جس کے باعث باب دوستی بند کردیا گیا ہے۔