کویت نے شامی حکومت اور حزب اللہ کی حمایت پر ایرانی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا
حزب اللہ اورشامی حکومت کی حمایت ترک نہ کی گئی تو اگلےمرحلے میں ایرانی شہریوں کو بیدخل کیاجائےگا، کویتی اداروں کی دھمکی
MELBOURNE:
کویت کے 9 مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے حزب اللہ اور شامی حکومت کی حمایت پر ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں کام کرنے والے 50 میں سے 9 ڈیپارٹمنٹل کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور شام میں برسرپیکار باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف بشار الاسد حکومت کی حمایت پر وہ ایران کی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں، اب کے اسٹورز میں ایران کی کوئی چیز فروخت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دھمکی بھی دی کہ اگر ایران نے حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کی حمایت ترک نہ کی تو اگلے مرحلے میں ملک میں کام کرنے والے ایرانیوں کو بےدخل کیا جائے گا۔
دوسری جانب بڑی تعداد میں کویتیوں نے حزب اللہ کی جانب سے شام کی سرکاری فوج کے ساتھ باغیوں کو کچلنے کے لئے تعاون پر لبنان کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا ، ان کا مطالبہ تھا کہ حزب اللہ کو فوری طور پر شامی حکومت کی حمایت ترک کردینی چاہئے اور اس سلسلے میں لبنانی حکومت کو فوی اقداما ت کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ 50 ہزار ایرانی شہری کویت میں مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں جن سے ایران کو زرمبادلہ کی صورت میں ایک خطیر رقم حاصل ہوتی ہے۔