پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں ماردے گی منشا بم
ایک بیٹا پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین کا الیکشن لڑ کر منتخب ہوا، منشا بم
قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ پنجاب پولیس اسے جعلی مقابلے میں مار سکتی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔ منشا بم نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ مجھے پنجاب پولیس پر کوئی اعتبارنہیں، میں پولیس سے بہت ڈر رہا ہوں، یہ مجھے جعلی پولیس مقابلے میں مار دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار
منشا بم نے کہا کہ میں پولیس کے ڈر سے مفرور تھا، میرا مقدمہ اور تفتیش کسی ایماندار پولیس افسر کے حوالے کی جائے، میرے چار بیٹے ہیں ایک پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین کا الیکشن لڑ کر منتخب ہوا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو منشا بم کا سفری ریمانڈ دے دیا۔ ملزم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم منشا بم کو لاہور منتقل کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا گزشتہ روز روپوشی ختم کرکے سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا جس کے بعد عدالت کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔