سرفراز احمد بازو میں تکلیف کے باوجود میدان میں اترگئے
سرفراز احمد دوران بیٹنگ مچل اسٹارک کی گیند پرزخمی ہو گئے تھے۔
قومی کپتان سرفراز احمد بازو میں تکلیف کے باوجود میدان میں اترگئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بازو میں تکلیف اب بھی برقرار ہے، رات بھر برف کی سکائی سے سوجن تھوڑی کم ہوئی مگر چوٹ لگنے سے ہاتھ سخت ہوگیا ہے جب کہ میچ شروع ہونے سے قبل سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی جس کے بعد انہوں نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل میچ ریفری نے کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان سے وکٹ کیپنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی، محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ہی موجود تھے لہذا انہوں نے گزشتہ شب ہی اسکواڈ کو جوائن کر لیا جب کہ سرفراز کی عدم موجودگی میں اسد شفیق ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کھیل کے پہلے روز قومی کپتان دوران بیٹنگ آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی گیند پرزخمی ہو گئے تھے۔