این ٹی ایس پاس امیدواروں کا جعلی بھرتیوں کیخلاف مظاہرہ

محکمہ تعلیم میں من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے،حق تلفی ہورہی ہے،مظاہرین

مظاہرین نے بتایا کہ چند ماہ قبل نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت جی ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کے ہزاروں امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دیے تھے جس میں انھوں نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو: فائل

این ٹی ایس پاس امیدوارں نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایچ ایس ٹی، جے ایس ٹی، پی ایس ٹی کا ٹیسٹ دینے والے مرد و خواتین امیدوار شریک تھے جو محکمہ تعلیم میں ہونے والی مبینہ جعلی بھرتیوں کے خلاف شدید نعرے لگارہے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ چند ماہ قبل نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت جی ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کے ہزاروں امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دیے تھے جس میں انھوں نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی تھی۔




لیکن محکمہ تعلیم میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کے بجائے جعلی بھرتیاں کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جس کے باعث حق داروں کی حق تلفی ہورہی ہے۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story