سنیما مالکان نے تعاون کیا تو پاکستانی فلمیں کامیابی کی طرف سفر کرسکیں گی جرار رضوی

مجھے بھی اپنی فلم ریلیز کرنے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایکسپریس سے بات چیت

فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری صرف اس لیئے نہیں ہورہی کہ سنیما مالکان پاکستانی فلموں کے لیے تعاون نہیں کرتے پاکستان میں متعدد فلم سازوں نے فلمیں بنانے کا ارادہ کیا لیکن جب انھیں سنیما کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا تو انھوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا۔


مجھے بھی اپنی فلم ریلیز کرنے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا اب جب کہ سنیما انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے اور نئے سنیما تعمیر ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں تو امید کہ اب پاکستانی فلموں کی نمائش میں فلمسازوں کو سہولت ملی گی، ہمیں ایک محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے پاکستان میں اب نئی حکومت نے اپنا کام شروع کردیا ہے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو اس بات کی امید ہے مستقبل میں ہمارے مسائل حل کرنے میں حکومت بھر پور تعاون کرے گی،انھوں نے کہا کہ وہ جلد دو نئی فلموں کا آغاز کرنے والے ہیں جس کی تیاریاں جاری ہیں ،اس فلم میں نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیے جائیں گے۔
Load Next Story