بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز
سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے
MULTAN:
سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی، سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز ستمبر کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پھر موخر کردیا
اس سے قبل نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی تاہم گزشتہ روز ای سی سی اجلاس میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کردیا
واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے۔