حکومت نے مایوس کیا ریلیف ملے گا شہریوں کا بجٹ پر ملا جلا رد عمل
حکومت سابق حکومت کے نقش قدم پرچل پڑی،تاجروں پرٹیکس بوجھ بڑھادیا ،ارشد عباسی ،واجد جاوید،محمدقاسم،انعم خان
وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کئے جانیوالے بجٹ 2013،2014 کے حوالے سے ملے جلے رجحان کااظہارکرتے ہوئے کہا عوام نے اس رائے کااظہارکیاہے کہ حکومت کوبجلی ،مہنگائی اوردہشتگردی کے مسائل کوحل کرنے کے جامع پالیسی تشکیل دینی چائیے تھی، عوام نے نواز شریف کوووٹ دیکراس لئے کامیاب کیاتھاکہ عوام کوریلیف ملے گا۔
ان خیالات کااظہار عوامی سروے کے دوران ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔افشان خان نے کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی سے تمام مسائل پیداہوتے ہیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لفظی بجٹ پیش کیاہے حکومت اگر بجٹ میں عوام کوریلف دے توعوام کااعتمادمیں اضافہ ہوگا۔
مہنگائی کے اس دورمیں گھرکابجٹ تیار کرنا مشکل ہے، سرکاری ملازمین کیساتھ ، پرائیویٹ سیکٹرکے اداروں کو تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔
حکومت کوعوامی بجٹ کیساتھ ایشیا خورونوش میں بھی کمی کرنی چاہیے تھی، ارشدعباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومت کے نقش قدم پرچل پڑی ہے،نوازشریف کوتاجروں اورعوام نے ووٹ دئیے ہیں۔
نواز شریف نے تاجروں پرٹیکس بوجھ بڑھا دیاہے ، انھوں نے کہاکہ گوادرپورٹ، موٹروے اورٹرین ٹریک سے بڑے تاجروں کو فوائد حاصل ہوں گے جبکہ چھوٹے تاجروں کیلیے بجٹ میں کوئی نئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔
راشدعزیز نے کہاکہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں ہم نوازشریف کی تمام پالیسوں پر عملدرآمدکویقینی بنائینگے، بجٹ سے عوام کوریلف ملے گا، ٹیکس نیٹ کوبڑھانے سے حکومت کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوگی،محمدقاسم اور واجد جاویدنے کہاکہ بجٹ میں ہم مسلم لیگ نون سے پر امید تھے لیکن حکومت نے مایوس کیاہے عوام کی فلاح وبہبودکیلیے نئے منصوبے بنائے جائیں ،ملک کے تاجروں کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔