منشا بم 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منشاء بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے

منشاء بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے منشا بم کو بیٹے سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار


منشاء بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے، سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پر سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لیے کیس کی سماعت کی تھی اور گرفتاری سمیت تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں ماردے گی، منشا بم

واضح رہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا روپوشی ختم کرکے سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا جس کے بعد عدالت کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
Load Next Story