وزیراعلیٰ بلوچستان نے شکایات مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا
ہماری حکومت وسائل کے مطابق ترقیاتی بجٹ بنائے گی، جام کمال خان
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شکایات مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
کوئٹہ میں شکایات مینجمنٹ سسٹم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس سسٹم کا قیام خوش آئند ہے اور اس سے 100 نہیں تو 70 فیصد کمزوریوں کو دور کیا جا سکے گا۔
جام کمال خان نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت وسائل کے مطابق ترقیاتی بجٹ بنائے گی، ماضی میں ترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں ڈالنے کے لیے بنا ہے۔
پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی پیک میں مغربی روٹ شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، پہلے سی پیک میں مغربی روٹ شامل ہی نہیں تھا۔