بھارتی ہٹ دھرمی واڈا میں آئی سی سی کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز
معاملہ ریویو کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر میٹنگ میں اس کا جائزہ لے گی، واڈا آفیشل
بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) میں آئی سی سی کے خلاف کارروائی شروع ہونے والی ہے۔
واڈا نے 4 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ اپنے ممبر بھارت کو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو کرکٹرزکے ڈوپ ٹیسٹ لینے کی اجازت دے، مگر بی سی سی آئی نے اس پر عمل نہیں کیا۔
واڈا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ معاملہ ریویو کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر میٹنگ میں اس کا جائزہ لے گی، اسی کی سفارش پر آئی سی سی کو بطور ممبر نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔