سرکاری ملازمین کم ہیں اس لیے تنخواہیں نہیں بڑھائیں خرم دستگیر
بجٹ سے استحکام آئیگا، ہمایوں اختر، مزدور کا ذکر نہیں،امیدہے منی بجٹ نہیں آئیگا،عارف علوی
مسلم لیگ(ن)کے رہنما خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں چندشعبوں کو نہیں،سب کومدنظررکھ کراہداف مقررکیے گئے ہیں۔
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیالیکن پنشن میں اضافہ کردیاگیاہے کیونکہ سرکاری ملازمین کی تعدادبہت کم ہے۔سابق وزیرتجارت ہمایوں اخترخان نے کہا کہ 200 ارب کاخسارہ بہت بڑاہے ،جس کامہنگائی پراثرپڑرہاہے۔
میں سمجھتاہوں بجٹ سے استحکام آئے گا،سیکرٹ فنڈزاورصوابدیدی فنڈزکاخاتمہ اچھی روایت ہے۔تحریک انصاف کے رہنماعارف علوی نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلیے حالات سازگارکیے ہیں،بجٹ میں کچھ چیزیں غریب پرورنہیں ہیں،بجٹ میں مزدورکاذکرنہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے اخراجات کم کیے ہیں،پیپلزپارٹی کی رہنماشازیہ مری نے کہاکہ ہمارے دورمیں حالات جتنے بھی خراب تھے ،عام سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیاجاتاتھالیکن موجودہ بجٹ سے مایوسی پھیلے گی۔