سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائی کورٹ نے جام خان شورو کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام ہیں، ترجمان نیب

نیب نے سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جس کے بعد نیب کی ٹیم جام خان شورو کی گرفتار کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران جام خان شورو نے کہا کہ میں کہیں روپوش نہیں ہوا، میرا دامن صاف ہے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، قانونی چارہ جوئی کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت کررہا ہوں۔


دوسری جانب جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، وکیل جام خان شورو نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو میرے موکل کے خلاف گرفتاری اور ہراساں کرنے سے روکا جائے، نیب حکام نے موقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف محکمہ بلدیات میں کرپشن کے الزامات موجود ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد جام خان شورو کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور 460 ارب سے زائد کی کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے دیرینہ ساتھی حسین لوائی اور انور مجید بھی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، ان پر 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Load Next Story