بجٹ میں نوجوانوں کیلیے مراعات کا کریڈٹ عمران کو جاتا ہےشجاعت
دھاندلی کے باعث عمران خان اقتدارمیں نہ آسکے، وعدے نبھانااچھی بات ہے،بیان
مسلم لیگ(ق)کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نوجوان طبقہ عمران خان کو دعائیں دے کیونکہ عمران خان نے انتخابات سے قبل نوجوان طبقے سے جووعدے کیے اور پروگرام دیاتھا موجودہ حکومت نے بجٹ میں اس کا ایک حصہ پوراکر دیاہے جس کا تمام کریڈٹ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان نے انتخابات سے قبل خصوصاً نوجوان طبقے کے لیے بہت سی مراعات کااعلان کیاتھا.
بدقسمتی سے عمران خان الیکشن میںدھاندلی کے باعث اقتدارمیں نہ آسکے مگر ن لیگ کی حکومت نے نہ چاہتے ہوئے بھی عمران خان کے ارادوں اور نوجوان طبقے سے کیے گئے وعدوں کے مطابق بجٹ کے دوران مراعات کے صرف ایک حصے کا اعلان کیا جس کا سہرا عمران خان کے سرہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ بجٹ میں حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں تو اچھی بات ہوگی۔