پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہدوسری آج جائے گی

دوسری ٹرین کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی،تیسری کل پشاورسے لاہور کے لیے چلائی جائے گی

دوسری ٹرین کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی،تیسری کل پشاورسے لاہور کے لیے چلائی جائے گی

محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین روانہ ہوگئی،دوسری عید اسپیشل آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلو ے کے اعلان کے مطابق پہلی عید الفطر اسپیشل ٹرین 782 مسافروں کو لیکر جمعرات کی صبح11بجے کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ کردی گئی۔


ڈویژنل کمرشیل افسر شعیب عادل نے ایکسپریس کو بتایا کہ خصوصی ٹرین میں6موٹروں والاانجن لگایاگیا ہے اگرکسی قسم کی ٹیکنیکل خرابی نہیں ہوئی تو ٹرین مقررہ وقت پر منزل پرپہنچ جائے گی،انھوں نے بتایاکہ محکمہ کو اگر انجنوں کی کمی نہیں ہوتی تو عید کے موقع پر4 مزید خصوصی ٹرینیں چلاتے ، دوسری عید اسپیشل ٹرین آج 17 اگست کو کینٹ اسٹیشن راولپنڈی جبکہ تیسری 18 اگست کو پشاور سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی ۔

Recommended Stories

Load Next Story