ملک سے ناراض لوگوں کو واپس لایا جائے گا سردار ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی محبت میں بلوچستان میں اکثریت ہونے کے باوجود حکومت نہیں بنائی۔ سردار ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی محبت میں بلوچستان میں اکثریت ہونے کے باوجود حکومت نہیں بنائی۔ سردار ایاز صادق فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ان تمام لوگوں کو واپس لایا جائے گا جو ملک سے ناراض ہیں۔


اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائدین کی رہنمائی کرے، ایسی میٹرو چلانا چاہتے ہیں جس سے سارے صوبے اکٹھے ہوں، نوجوانوں کو قرضے دیں گے تاکہ ملک کی معیشت بحال ہو سکے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غیر جانبداری سے کام کر کے مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کروں گا، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی محبت میں بلوچستان میں اکثریت ہونے کے باوجود حکومت نہیں بنائی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ان لوگوں کو واپس لایا جائے گا جو پاکستان سے ناراض ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story