عائشہ فاروق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

عائشہ فاروق اس وقت سرگودھا کے مصحف ایئربیس میں تعینات ہیں۔

26 سالہ عائشہ فاروق ان 19 خواتین میں سے ہیں جو گزشتہ 10 سالوں میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھرتی ہوئیں۔ فوٹو: رائٹرز

بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ فاروق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔


26 سالہ عائشہ فاروق ان 19 خواتین میں سے ہیں جو گزشتہ 10 سالوں میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھرتی ہوئیں تاہم عائشہ وہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے لڑاکا طیارے کی پائلٹ بننے کے لیے آخری ٹیسٹ بھی پاس کرلیا ہے اور وہ اس وقت سرگودھا کے مصحف ایئربیس میں تعینات ہیں۔ عائشہ فاروق کی اس عظیم کامیابی پر دنیا بھر میں میڈیا رپورٹس بنائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ میں 10 سال قبل 100 خواتین تھیں لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر 316 ہوگئی ہے۔
Load Next Story