عباس کی بولنگ دونوں ٹیموں میں واضح فرق تھا سرفراز احمد
ٹیسٹ کے لئے یہ بہترین ٹیم نہیں، ابھی مل بیٹھ کر بہت کچھ کرنا باقی ہے، قومی کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ابھی ٹیسٹ کیلیے بہترین نہیں البتہ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا اور محمد عباس کی بولنگ دونوں ٹیموں میں واضح فرق تھا۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عباس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، محمدعباس کی بولنگ ہی جیت کی اصل وجہ بنی اور ان کی بولنگ دونوں ٹیمیوں میں واضح فرق تھا جب کہ ٹیسٹ کے لئے یہ بہترین ٹیم نہیں، ابھی مل بیٹھ کر بہت کچھ کرنا باقی ہے اور محمد عباس کے ساتھ ایک اور فاسٹ بولر تیار کرنا ہوگا تاہم اب تک جتنے بھی لڑکوں نے کھیلا سب ہی نےاچھا پرفارم کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ ہماری بڑی جیت ہے، 57 رنز پر 5 آؤٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ میں فتح کمال ہے، پہلی اننگز میں فخرزمان کے ساتھ 147 کی پارٹنرشپ ہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، فخر زمان کا ڈیبیو بھی بہت اچھارہا انہیں بہترین بیٹنگ پرمبارکباد دیتا ہوں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ نہ جیت سکنا بد قسمتی ہی کہی جا سکتی ہے، پریشر سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے پرفارمنس جب کہ میچ کے دوران سر اور ہاتھ پر چوٹ لگی ، اللہ کا شکر ہے بچ گیا۔