محمد عباس نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا
آسٹریلوی بلے بازوں کی کمزوریاں جاننے کیلیے وڈیو کی مدد لی، محمد عباس
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد عباس نے اپنی کارکردگی بیٹی کی نام کردی۔
قومی ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بیٹی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، بیٹی کی سالگرہ تھی یہ پرفارمنس اس کے نام کرتا ہوں۔
محمد عباس نے کہا کہ میری کوشش رہی کہ اچھی بولنگ کروں اور اگر مینجمنٹ کوون ڈے میں بھی ضرورت ہوئی تودستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عباس کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کی کمزوریاں جاننے کے لئے وڈیو کی مدد لی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے
واضح رہے پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی جب کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔