والدین نے پسند کی شادی کرنے پربیٹی کوقتل کردیا
لڑکی پسند کی شادی کے لیے والدین کے انکارپرگھرسے فرارہو گئی تھی، پولیس
16 سالہ شازیہ کوپسند کی شادی کے لیے گھرسے فرارہونے پراہل خانہ نے غیرت کے نام پرقتل کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اوچ شریف میں 16 سالہ شازیہ کو پسند کی شادی کے لیے گھرسے فرارہونے پرغیرت کے نام پرباپ مشیراحمد، چچا رفیق اورنانا منظور نے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق پسند کی شادی کے لیے والدین کے انکارپرشازیہ گھرسے فرارہوگئی تھی، لڑکی کو پنچائتی فیصلے پر ڈھونڈ کر واپس لایا گیااورواپس والدین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد باپ، چچا اور نانا نے بدنامی ہونے پر قتل کر دیا۔
تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے باپ ، چچا اور نانا کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر پنچائت میں شامل تمام افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔