كامرہ ائير بيس پر حملے ميں شديد زخمی فوجی اسپتال ميں دم توڑ گيا

حملے كے واقعہ پر اٹک كے تھانہ صدر كی پوليس نے دو ايف آئی آرز درج كر ليں

حملے كے واقعہ پر اٹک كے تھانہ صدر كی پوليس نے دو ايف آئی آرز درج كر ليں، فوٹو : فائل اے ایف پی

كامرہ كی منہاس ايئربيس پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردوں كے حملے ميں شديد زخمی ايك فوجی اسپتال ميں دم توڑ گيا ہے، جبكہ اس حملے كے حوالے سے اٹك كے تھانہ صدر ميں دو ايف آئی آرز كا اندراج كر ليا گيا ہے۔

كامرہ بيس پر حملے ميں زخمی ہونے والے پاك فضائيہ كے اہلكار اقبال كو گزشتہ روز سے ايئر كمپليكس كے اسپتال ميں زير علاج ركھا گيا تھا، تاہم وہ زخموں كی تاب نہ لا كر آج دم توڑ گيا، اِس كے بعد حملے ميں شہيد اہلكاروں كی تعداد دو ہوگئی ہے، ايئربيس پر حملے كے واقعہ پر اٹک كے تھانہ صدر كی پوليس نے دو ايف آئی آرز كا اندراج كيا ہے۔


پہلی ايف آئی آر، فضائيہ كے فلائٹ ليفٹيننٹ عہدہ كے ايك سيكيورٹی آفيسر کی مدعيت ميں جبكہ دوسری كا اندراج ، تھانہ كے ايس ايچ كی مدعيت ميں كيا گيا ہے، دونوں ايف آئی آر كو انسداد دہشت گردی ايكٹ ، تعزيرات پاكستان كی مختلف دفعات كے تحت درج كيا گيا ہے۔

ان مقدمات ميں ہلاك ہونے والے تمام نو نامعلوم دہشت گردوں كو نامزد كيا گيا ہے، ان مقدمات كا اندراج ہونے كے ساتھ، پوليس اور فوج كی طرف سے اپنی اپنی قانونی تحقيقات كا عمل بھی جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story