بھارت ماؤنواز باغیوں کا ٹرین پر حملہ 2 اہلکار سمیت 3 ہلاک

گاڑی کے رکتے ہی ماؤنوازوں نے ٹرین پر فائرنگ کردی،مقصد سی آر پی ایف کے ہتھیار چھیننا تھا، سیکریٹری داخلہ

گاڑی کے رکتے ہی ماؤنوازوں نے ٹرین پر فائرنگ کردی،مقصد سی آر پی ایف کے ہتھیار چھیننا تھا، سیکریٹری داخلہ. فوٹو رائٹرز

بھارتی ریاست بہار میں ماؤ نواز باغیوں نے جموئی اسٹیشن کے قریب پٹنہ انٹرسٹی ٹرین پر حملہ کیا جس میں بہار پولیس کا ایک سب انسپکٹر، سی آر پی ایف کا ایک جوان اور ایک مسافر ہلاک جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں محکمہ پولیس کے سربراہ ایس کے بھاردواج کا کہنا ہے کہ یہ ریل جب کندرا ریلوے سٹیشن پر رکی تو اس پر کچھ ماؤنواز باغی سوار ہوگئے اور گاڑی مشکل سے دو سو گز ہی چلی تھی کہ نکسلیوں نے زنجیر کھینچ کر اسے روک دیا۔ انہوں نے بتایا'دوپہر تقریباً ایک سے ڈیڑھ کے درمیان نکسلی پہلے سے ہی یہاں ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔




ٹرین کے رکتے ہی تقریباً سو کی تعداد میں موجود ان ماؤنواز باغیوں نے باہر سے ٹرین پر فائرنگ کی جس کے بعد ٹرین پر موجود سی آر پی ایف کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی۔' حملے کے وقت انٹرسٹی ٹرین پر سی آر پی ایف کے پانچ جوان سوار تھے جن میں سے دو کے ہتھیار ماؤ نواز باغیوں نے چھین لیے۔ جموئی سٹیشن سے پہلے آنے کندرا ایک پہاڑی علاقہ ہے اور نکسلی یہاں ٹرین کا پہلے سے انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران دلی میں داخلہ سیکریٹری آر پی این سنگھ نے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد سی آر پی ایف کے ہتھیار چھیننا تھا۔
Load Next Story