عید کے بعد دھاندلیوں کیخلاف تحریک چلائیں گے عمران خان

قومی اسمبلی میں زبردست خطاب کرونگا،لاہورمیں گفتگو،معالجین کی اجازت ملتے ہی راولپنڈی پہنچ گئے،شہیدکارکن کے گھرجاکرتعزیت

عمران خان صحت یابی کے بعد راولپنڈی پہنچنے پر استقبالی نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بسترعلالت سے اٹھتے ہی راولپنڈی میں11مئی کوشہیدہونے والے کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت اوراظہاریکجہتی کیلیے راولپنڈی میں عثمان شہیدگھرپہنچ گئے اورپارٹی کارکن قاتلوںکو کیفر کردار تک پہنچانے کااعلان کیا۔

اس موقع پر انھوںنے شہیدکارکن کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلیے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔ شہیدکارکن عثمان مرزاکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوئی اڈے سے سیدھا یہاں آیا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف عثمان مرزا کے قاتلوںکو کیفر کردارتک پہنچائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عثمان شہید ہی کی وجہ سے راولپنڈی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وگرنہ ان کی آبائی نشست NA-71میانوالی خالی کرنے کا کوئی اراد ہ نہیں تھا۔




نامہ نگار خصوصی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ اسمبلی میں زبردست خطاب کریں گے، انتخابی دھاندلیوں کے خلاف عید کے فوری بعد ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، عمران خان مقتول کارکن کے گھر پہنچے تو عوام کا جم غفیر انکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوگیا اس موقع پر انھوں نے ان کے حق میںزبردست نعرے بازی بھی کی۔قبل ازیں این این آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان معالجین کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہو ئے ' عمران خان پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے ذاتی جہاز میں روانہ ہوئے جبکہ ائیر پورٹ پر سینئررہنمائوں نے انھیں رخصت کیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story