بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ

وزیراعظم کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز

وزیراعظم کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل ارشد داد کو تنظیم نو سے متعلق کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تنظیم نو پارٹی آئین کے تحت اور قومی و یونین کونسل سطح تک کی جائے گی۔


سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے، جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزراء اور مشیر سرکاری مصروفیات کے باعث پارٹی امور کے لیے وقت نہیں دے پا رہے، اس لیے ان سے پارٹی عہدے واپس لیے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملکی امور پر موقف موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے پارٹی کو متحرک کیا جائے۔
Load Next Story