عافیہ صدیقی کیس میں مبینہ کرپشن پر حکام سے جواب طلب

بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے، درخواست گزار

جسٹس عامر فاروق نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کیا، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ حکومتِ پاکستان نے کیس کے لئے 2010 میں 20 لاکھ ڈالر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کئے۔ حسین حقانی اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔


یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس؛ حسین حقانی 20 لاکھ ڈالر کی رقم ہڑپ کرگئے

وکیل نے کہا کہ کرپشن الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنی لیکن اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008 سے2011 کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کا اعلان

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سیکریٹری خارجہ، محکمہ قانون و انصاف اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔
Load Next Story