پی آئی اے ہیڈ آفس میں تصادمپولیس کی فائرنگ وشیلنگ

تحقیقات کا حکم دیدیا گیا،جھگڑے کے باوجود تمام پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں، ترجمان

کراچی: پی آئی اے ہیڈ آفس میں کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد دفتر کے شیشے ٹوٹے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ہیڈآفس میں 2گروپوںکے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کو شیلنگ بھی کرناپڑی جس کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اورپی آئی اے ہیڈآفس کا کام شدیدمتاثرہوا، ہیڈآفس میں کام کرنے والے ملازمین وخواتین میں بھی شدید خوف وہراس پھیل گیا، ہیڈآفس کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،واقعے کی تحقیقات کاحکم دیدیاگیا،پی آئی اے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپی آئی اے ہیڈ آفس میں پیپلزپارٹی کی حمایت یافتہ پیپلزیونٹی سی بی اے اور ن لیگ کی حمایت یافتہ ایئر لیگ کے کارکنوں کے درمیان تکرار وتلخ کلامی نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔




مارپیٹ کا سلسلہ کافی دیرجاری رہا۔اس دوران لاٹھیوںکا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا اوربعض نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اطلاع پر پولیس نے دونوں گروپوں کومنتشرکرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں تنظیموںکے درمیان جھگڑے کی وجہ فلائٹ شیڈولنگ اور من پسند ملازمین کو فلائٹس پرنہ بھیجنا تھا۔4زخمیوں کا تعلق ایئرلیگ جبکہ 3 کاتعلق پیپلزیونیٹی سے بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story