اسلام آباد میں بغیرنمبر پلیٹ گاڑی روکنے پر خاتون کی پولیس اہلكاروں سے بدتمیزی
خاتون نے ہائی سیکیورٹی زون میں بغیر نمبرپلیٹ گاڑی لے جانے کی کوشش کی،پولیس
وفاقی دارالحكومت میں ڈپلومیٹک انكلیو میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے جانے كی اجازت نہ دینے پر خاتون نے پولیس اہلكاروں سے بدتمیزی شروع کردی۔
تھانہ سیكریٹریٹ پولیس كے مطابق خاتون نے ہائی سیکیورٹی زون میں بغیر نمبرپلیٹ گاڑی لے جانے کی کوشش کی جب پولیس نے انہیں روکا تو خاتون نے اپنا نام ڈاكٹر شہلا بتایا اور امریكی سفارت خانے جانے كو كہا جس پر انہیں بتایا گیا كہ آپ کی گاڑی پر نمبر پلیٹ نہیں لگی ہے اس پر خاتون سیخ پا ہو گئیں اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی شروع كردی۔
خاتون نے پولیس اہلکاروں کو دھمكیاں دیتے ہوئے كہا كہ آگے سے ہٹ جاؤ ورنہ گاڑی اوپر چڑھا دوں گی اور گاڑی سے راستہ بھی بلاک كردیا۔
پولیس حکام کے مطابق کار سرکار میں مداخلت، سڑک بلاک کرنے اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔