بجٹ میں تنخواہ دارملازمین کے لیے شکنجہ انتہائی سخت

تنخواہیں نہیں بڑھیں،5لاکھ سالانہ سے زائدآمدنی پرٹیکس میں اضافہ،دائرہ تنگ

تنخواہیں نہیں بڑھیں،5لاکھ سالانہ سے زائدآمدنی پرٹیکس میں اضافہ،دائرہ تنگ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2013-14 کے وفاقی بجٹ میںتنخواہ دارملازمین کے خلاف شکنجہ انتہائی سخت کردیا تاہم اسے خفیہ رکھاگیا ہے۔


بجٹ میںنہ صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں بلکہ تنخواہ دارملازمین کے لیے ٹیکس میںبھی اضافہ کردیا اور تنخواہوں کی مد میں 5لاکھ روپے سالانہ سے زائدآمدنی رکھنے والوں کیلیے الیکٹرانیکلی انکم ٹیکس گوشوارے، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلئیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کوبھی لازمی قراردینے کی تجویزدی گئی ہے، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف پرسنز(اے اوپیز)کوبھی انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلئیشن اسٹیٹمنٹ جمع کراناہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے فنانس بل2013 میں تنخواہ دارملازمین کے خلاف دائرہ تنگ کرنے کے لیے انتہائی خوفناک ترامیم تجویزکی گئی ہیں۔ فنانس بل میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 118 کے ذیلی سیکشن 2کے بعد 2-A کے نام سے ایک نئی شق شامل کی گئی ہے جس میںکہاگیاہے کہ تنخواہ کی مد میں سالانہ 5لاکھ روپے اور اس سے زائد کی آمدنی رکھنے والے لوگوںکو الیکٹرانیکلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے اور ٹیکس گوشواروں میں ان کی تنخواہوں سے کٹوتی شدہ ٹیکس کے بارے میں بھی ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
Load Next Story