عراق بم دھماكوں اور تشدد كے واقعات ميں 70 ہلاک

كركوك شہرميں يكے بعد ديگرے 4 كار بم دھماكے ہوئے۔

كركوك شہرميں يكے بعد ديگرے 4 كار بم دھماكے ہوئے، فوٹو : رائٹرز فائل

عراق كے مختلف شہروں ميں جمعرات كو ہونے والے بم دھماكوں اور تشدد كے واقعات ميں ہلاك ہونے والوں كی تعداد بڑھ كر70ہوگئی۔

دارالحكومت بغداد كے ضلع زعنوانيہ ميں ايك كيفے كے باہر ہونے والے كار بم دھماكے كے نتيجہ ميں 27افراد ہلاك ہوئے، اس سے تھوڑی دير پہلے دارالحكومت كے شيعہ اكثريتی علاقے الصدر سٹی ميں ايك آئس كريم سٹور كے سامنے مصروف چوك ميں كار بم دھماكے كے نتيجہ ميں 16 افراد ہلاك اور40 زخمی ہوئے ۔


بغداد ميں دو كاروں ميں سوار مسلح افراد كی پوليس چيك پوسٹ پر فائرنگ كے نتيجہ ميں 6 پوليس اورفوجی اہلكار ہلاك ہوئے ، كركوك شہرميں يكے بعد ديگرے 4 كار بم دھماكے ہوئے۔

بعقوبہ اور فلوجہ ميں مختلف كارروائيوں كے دوران 6 پوليس اہلكار ہلاك اور13 افراد زخمی ہوئے،باقی افراد ملك كے ديگرحصوں ميں پيش آنے والے تشدد كے واقعات ميں مارے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story