زرداری کیخلاف 6 ریفرنسز سمیت 2 ہزار مقدمات اسلام آباد منتقل شریف فیملی کے مقدمات راولپنڈی میں ہی رہیں گے

بینکنگ جرائم کے ڈیڑھ ہزار،18منشیات،دہشتگردی اوراحتساب کے20،20 مقدمات،اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کے 480کیس شامل

بینکنگ جرائم کے ڈیڑھ ہزار،18منشیات،دہشتگردی اوراحتساب کے20،20 مقدمات،اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کے 480کیس شامل فوٹو : ایکسپریس

صدرآصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 6 احتساب ریفرنسوں سمیت راولپنڈی کی احتساب،انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات،اسپیشل جج سینٹرل اور بینکنگ جرائم کی عدالتوں نے اسلام آبادکی حدودکے زیر سماعت2038 مقدمات اسلام آبادکی عدالتوں میں باقاعدہ طور پر ٹرانسفر کر دیے ہیں۔

اسلام آباد میں عدالتیں تو ہیں مگر ان کے ججز تعینات نہیں ہیں اس کے باوجود یہ مقدمات جنگی بنیادوں پر راتوں رات اسلام آباد منتقل کرنے کے احکام جاری کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، ان دونوں کی مکمل فیملیز کیخلاف احتساب عدالت نمبر4 میں زیر سماعت 3 ریفرنس حدیبیہ پیپر ملز، رائے ونڈ محل اور اتفاق فاؤنڈری بدستور راولپنڈی کی عدالت میں ہی رہیں گے۔بینکنگ جرائم کی عدالت سے1500مقدمات، اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے 480کیس،انسداد منشیات کی عدالت سے18، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 20 اور احتساب عدالتوں سے بھی20مقدمات ٹرانسفرکیے گئے ہیں۔




صدر آصف زرداری کے ریفرنسوں میں اے آر وائی گولڈ،ایس جی ایس، کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ، اُرسس ٹریکٹر اور اثاثہ جات ریفرنس شامل ہیں،صدارتی استثنیٰ کے باعث ان کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی ہے،دیگر ٹرانسفر کئے جانے والے اہم مقدمات میں ممبئی حملہ سازش کیس،حج سکینڈل،سابق اٹارنی جنرل سردار محمد قتل،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انجم عقیل خان کیخلاف اراضی فراڈکیس شامل ہیں ۔
Load Next Story