امریکی خفیہ ایجنسی کے رازافشاں کرنیوالے سابق سی آئی اے ملازم کے برطانیہ میں داخلے پرپابندی
ایڈورڈ برطانیہ کا سفرکرنا چاہے تواایئرلائن اسے روک دیں بصورت دیگر ایسی ایئرلائن پرجرمانہ عائد کیا جائے گا،برطانیہ
برطانوی حکومت نے امریکی خفیہ ایجنسی کے راز افشاں کرنے والے سابق سی آئی اے ایڈورڈ سنوڈن کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی محکمہ داخلہ نے مختلف ایئرلائن کی کمپنیوں کواعلامیہ جاری کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے 29سالہ سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لہٰذا ایئرلائنز اس معاملے میں احتیاط سے کام لیں، اعلامیے میں ایڈورڈ سنوڈن کی تصویر، ان کی تاریخ پیدائش اور پاسپورٹ نمبر بھی درج ہے اور اس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ایڈورڈ برطانیہ کا سفر کرنا چاہے تو ایئرلائنز کی جانب سے انہیں روک دیا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائن کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب بینکاک ایئرویز، سنگا پور ایئرلائن اور ملائیشین ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ انہیں برطانوی حکومت کی جانب سے اعلامیے کی کاپی موصول ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کے پریزم نامی پروگرام کے بارے میں راز افشاں کئے تھے جس کے تحت امریکی انٹیلی جنس ادارے فیس بک، یو ٹیوب، اسکائپ، ایپل، پال ٹاک، گوگل، مائیکروسافٹ اور یاہو سمیت دنیا کی 9 بڑی ای میل سروس اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس سے لوگوں کی ذاتی معلومات، ویڈیوز، تصاویر اور ای میلز حاصل کرتےہیں تاکہ امریکا کو کسی بھی قسم کی تخریب کاری سے بچایا جاسکے۔