دپیکا اور رنویر کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا
دپیکا اوررنویر اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے
نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی اور رنویر کی شادی کا کارڈ انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا میں کافی عرصے سے دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم دونوں اداکاروں نے اس موضوع پر مکمل خاموشی طاری کی ہوئی تھی اس لیے ان کے مداح تشویش کا شکارتھے کہ یہ دونوں واقعی میں شادی کررہے ہیں یا یہ صرف افواہ ہے اور اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ اپنا شادی کا کارڈ انسٹاگرام پر شیئر کرکے تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیاہے۔
دپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کارڈ پر دونوں کے نام کے ساتھ شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر درج ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں کی شادی کی رسمیں 14 اور 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔ دپیکا اور رنویر نے یہ دعوت نامہ ہندی اورانگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے تاہم انہوں نے کارڈ کے ساتھ کوئی بھی پیغام نہیں دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا رنویر کی شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ''لیک کومو''میں ہوگی ، تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جب کہ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BpMRx9CBO1S/"]