ایشین چیمپئنز ٹرافی قومی ہاکی ٹیم کےمینجر اور کوچ میں جھگڑا

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کوچ محمد ثقلین کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہی وطن واپس بلا لیا

سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کوئی بد مزگی سے بچنے کے لیے کوچ کی واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کر لیا، فوٹو: فائل

اومان میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم منیجر حسن سردار اورکوچ محمد ثقلین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔

بات بڑھ جانے پر محمد ثقلین کے پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس آنے کا امکان ہےوہ پیر کو لاہور پہنچ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں محمد عرفان جونیئر کی جانب سے پنلٹی کارنر پر کئے جانے والے شاندار گول کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف برتری حاصل ہوچکی تھی اس کے باوجود ٹیم آفیشلز میں ان بن شروع ہو گئی۔


حسن سردار کا کہنا تھا کہ تم ٹیم کو کیسے کھلارہے جس پر محمد ثقلین نے حسن سردار سے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ وہ ٹیم کو کیسے کھلارہے ہیں، آپ مداخلت نہ کریں مجھے اپنا کام کرنے دیں۔

ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے کے صرف سات منٹ قبل بھی حسن سردار اور محمد ثقلین کے درمیان گالیوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع کے مطابق اس صورت حال کے بعد آج صبح کوچ محمد ثقلین نے صدر پی ایچ ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سیکرٹری شہباز سینئر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف نے کوچ محمد ثقلین کو فوری طور پر وطن واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے واپسی کا ٹکٹ بھی بجھوا دیا ہے،پی ایچ ایف سر براہ خالد سجاد کھو کھرپاک بھارت میچ کے دوران اس واقع کو لیکر انتہائی غصہ میں ہیں اور انہوں نے واقعہ کی انکوائری کرکے اس واقعہ کے ذمہ دار کا تعین کر تے ہوئے اس کے لئے سزا تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story