3 وزرا کی کرپشن کا انکشاف وزیراعظم عمران خان کا تحقیقات کا حکم
کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزرا کو برطرف کر دیں گے
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے 100دن میں وفاقی حکومت میں شامل3 وزرا پر کرپشن کا الزام آ گیا۔
وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزرا کو برطرف کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراکے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف جمعرات کوکابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کوکابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ وزراء کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کرپشن الزامات کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کرپشن کے خلاف 22سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔